کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حیلوں کا بیان
باب
حیلوں کے چھوڑنے کا بیان
حدیث نمبر
6485
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَخْطُبُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ وَإِنَّمَا لِامْرِئٍ مَا نَوَی فَمَنْ کَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَی اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَی اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَنْ هَاجَرَ إِلَی دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوْ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَی مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ
ابوالنعمان، حماد بن زید، یحییٰ بن سعید، محمد بن ابراہیم، علقمہ بن وقاص، سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عمر بن الخطاب کوخطبہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اے، لوگو- اعمال نیتوں پرموقوف ہیں اور ہر شخص کو وہی ملے گا جس کی وہ نیت کرے، جس شخص کی ہجرت ﷲ اور اس کے رسول کی طرف ہو تو اس کی ہجرت ﷲ اور اس کے رسول کی طرف ہوگی اور جس شخص نے دنیا کی طرف ہجرت کی ہو تاکہ اسے پالے یا کسی عورت کی طرف کی ہو کہ اس سے شادی کرے تو اس کی ہجرت اسی چیز کی طرف ہوگی، جس کی طرف اس نے ہجرت کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment