Tuesday, November 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2045,TotalNo:6696


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
لوگوں کے مال اور جائیداد کوامام کے فروخت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
6696
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثًا وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَطُعِنَ فِي إِمَارَتِهِ وَقَالَ إِنْ تَطْعَنُوا فِي إِمَارَتِهِ فَقَدْ کُنْتُمْ تَطْعَنُونَ فِي إِمَارَةِ أَبِيهِ مِنْ قَبْلِهِ وَايْمُ اللَّهِ إِنْ کَانَ لَخَلِيقًا لِلْإِمْرَةِ وَإِنْ کَانَ لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ وَإِنَّ هَذَا لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ بَعْدَهُ
موسیٰ بن اسماعیل، عبدالعزیز بن مسلم، عبد ﷲ بن دینار سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا اور اس کا امیر اسامہ بن زید کو مقرر کیا، تو ان کی امارت میں طعن کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر تم اس کی امارت میں طعن کرتے ہو تو تم اس سے پہلے اس کے باپ کی امارت پر بھی طعن کرچکے ہو اور خدا کی قسم وہ امارت کے لائق تھے اور لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب تھے اسکے بعد لوگوں میں یہ مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment