کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہل علم کواتفاق پررغبت دلانے کا بیان
حدیث نمبر
6844
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَقَّتَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرْنًا لِأَهْلِ نَجْدٍ وَالْجُحْفَةَ لِأَهْلِ الشَّأْمِ وَذَا الْحُلَيْفَةِ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ قَالَ سَمِعْتُ هَذَا مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَلَغَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمُ وَذُکِرَ الْعِرَاقُ فَقَالَ لَمْ يَکُنْ عِرَاقٌ يَوْمَئِذٍ
محمدبن یوسف، سفیان، عبدﷲ بن دینار، حضرت ابن عمررضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اہل نجد کے لئے قرن اور اہل شام کے لئے حجفہ اور اہل مدینہ کیلئے ذی الحلیفہ کو میقات مقرر فرمایا، حضرت ابن عمر کا بیان ہے کہ یہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے اور مجھے خبر ملی ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اہل یمن کے لئے یلملم ہے تو عراق کا ذکر ہوا تو انہوں نے فرمایا کہ اس زمانہ میں عراق نہیں تھا (یعنی اس زمانہ میں عراق فتح نہیں ہوا تھا)
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment