کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
اگر کوئی عامل یاحاکم اجتہاد کرے اور علم نہ ہونے کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے خلاف ہو تو اس کا حکم مردود ہے۔
حدیث نمبر
6850
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَخِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يُحَدِّثُ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ وَأَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَخَا بَنِي عَدِيٍّ الْأَنْصَارِيَّ وَاسْتَعْمَلَهُ عَلَی خَيْبَرَ فَقَدِمَ بِتَمْرٍ جَنِيبٍ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکُلُّ تَمْرِ خَيْبَرَ هَکَذَا قَالَ لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَنَشْتَرِي الصَّاعَ بِالصَّاعَيْنِ مِنْ الْجَمْعِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَفْعَلُوا وَلَکِنْ مِثْلًا بِمِثْلٍ أَوْ بِيعُوا هَذَا وَاشْتَرُوا بِثَمَنِهِ مِنْ هَذَا وَکَذَلِکَ الْمِيزَانُ
اسمعیل، براداراسمعیل، سلیمان بن بلال، عبدالمجید بن سہیل بن عبدالرحمن بن عوف، سعید بن مسیب، حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ و ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ان دونوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے بنی عدی انصاری کے بھائی کو خیبر کا عامل مقرر کیا تو وہ عمدہ قسم کی کھجوریں لے کر واپس آیا ان سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا خیبر کی تمام کھجوریں ایسی ہی ہوتی ہیں، انہوں نے عرض کیا کہ نہیں یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہم ایک صاع کھجور دو صاع کھجورکے عوض خرید تے ہیں تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی قیمت کے عوض خریدو، اور یہی حکم ان چیزوں کا ہے، جو تول کر بیچی جاتی ہیں اور خریدی جاتی ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment