کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
یہ باب بھی سرخی سے خالی ہے۔
حدیث نمبر
6773
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ الْغَدَ حِينَ بَايَعَ الْمُسْلِمُونَ أَبَا بَکْرٍ وَاسْتَوَی عَلَی مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَشَهَّدَ قَبْلَ أَبِي بَکْرٍ فَقَالَ أَمَّا بَعْدُ فَاخْتَارَ اللَّهُ لِرَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي عِنْدَهُ عَلَی الَّذِي عِنْدَکُمْ وَهَذَا الْکِتَابُ الَّذِي هَدَی اللَّهُ بِهِ رَسُولَکُمْ فَخُذُوا بِهِ تَهْتَدُوا وَإِنَّمَا هَدَی اللَّهُ بِهِ رَسُولَهُ
یحییٰ بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، انس بن مالک، سے روایت کرتے ہیں جس دن مسلمانوں نے حضرت ابوبکر کی بیعت کی اس کے دوسرے دن حضرت عمر سے سنا کہ وہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے منبر پر بیٹھے اور حضرت ابوبکر سے پہلے خطبہ پڑھا اور کہا کہ اما بعد، ﷲ تعالی نے اپنے رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اس چیز کے مقابلہ میں جو تمہارے پاس ہے وہ چیز پسند کی جو اس کے پاس ہے اور یہ وہ کتاب ہے، جس کے ذریعہ ﷲ نے تمہارے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ہدایت کی اس لئے اس کو پکڑو تو ہدایت پاؤ گے اور ﷲ نے اسی کے ذریعے اپنے رسول کی ہدایت کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment