Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2218,TotalNo:6869


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی امت کواللہ تبارک وتعالی کی توحید کی طرف بلانے کا بیان
حدیث نمبر
6869
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ يَحْيَی بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَی الْيَمَنِ
ابوعاصم، زکریا، اسحاق، یحییٰ بن محمد بن عبدﷲ بن صیفی، ابومعبد، حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے معا ذ کو یمن کی طرف روانہ کیا(دوسری سند) عبداللہ بن ابی الاسود،فضل بن علاء،اسمٰعیل بن امیہ،یحییٰ بن محمد بن عبداللہ بن صیفی،ابومعبد (ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام) حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ان کو کہتے ہوئے سنا کہ جب نبی صلی اللہ تعالیٰ عنہ نے معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یمن کی طرف روانہ کیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تم اس قوم کے پاس جاتے ہو،جو اہل کتاب ہے اس لئے سب سے پہلی چیز جس کی طرف تم بلاؤ وہ یہ ہے کہ وہ لوگ خدا کو ایک سمجھیں، جب وہ لوگ اس کو مان لیں تو ان کو بتلا کہ اللہ نے ان پر دن رات میں پانچ (وقت کی) نمازیں فرض کی ہیں،جب وہ لوگ نماز پڑھیں تو انہیں بتلا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر ان کے مالوں میں زکوٰۃ فرض کی ہے جو ان کے مالداروں سے لی جائے گی اور ان کے فقراء کو واپس کی جائے گی،جب وہ لوگ اس کو اقرار کر لیں تو ان سے زکوٰۃ لے اور لوگوں کے عمدہ مالوں سے پہریز کر ۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment