کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
جھگڑنے والوں کے لئے قاضی کی گواہی حاکم کے سامنے ہونی چاہئے
حدیث نمبر
6683
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأُوَيْسِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَتْهُ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ فَلَمَّا رَجَعَتْ انْطَلَقَ مَعَهَا فَمَرَّ بِهِ رَجُلَانِ مِنْ الْأَنْصَارِ فَدَعَاهُمَا فَقَالَ إِنَّمَا هِيَ صَفِيَّةُ قَالَا سُبْحَانَ اللَّهِ قَالَ إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنْ ابْنِ آدَمَ مَجْرَی الدَّمِ رَوَاهُ شُعَيْبٌ وَابْنُ مُسَافِرٍ وَابْنُ أَبِي عَتِيقٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَی عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيٍّ يَعْنِي ابْنَ حُسَيْنٍ عَنْ صَفِيَّةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبدالعزیز بن عبد ﷲ ، ابراہیم، ابن شہاب، علی بن حسین، سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس صفیہ بنت حیی آئیں جب وہ لوٹنے لگیں تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم بھی ان کیساتھ چلے آپ کے پاس سے انصار کے دوشخص گزرے آپ نے ان دونوں کو بلایا اور فرمایا یہ صفیہ ہیں ان دونوں نے کہا سبحان ﷲ (یعنی کیا ہم لوگ آپ کے متعلق بدگمانی کرسکتے ہیں) آپ نے فرمایا کہ شیطان آدمی کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے شعیب اور ابن مسافر اور ابن ابی عتیق اور اسحاق بن یحیی بواسطہ زہری علی بن حسین حضرت صفیہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment