Saturday, October 2, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:130

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْنَبَ بنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ جَائَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنْ الْحَقِّ فَهَلْ عَلَی الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا احْتَلَمَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَتْ الْمَائَ فَغَطَّتْ أُمُّ سَلَمَةَ تَعْنِي وَجْهَهَا وَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَتَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ قَالَ نَعَمْ تَرِبَتْ يَمِينُکِ فَبِمَ يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا

محمد بن سلام، ابومعاویہ، ہشام، عروہ، زینب، ام سلمہ کہتی ہیں کہ ام سلیم رسول ﷲ کے پاس آئیں اور کہنے لگیں کہ یارسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ﷲ حق بات سے نہیں شرماتا، تو یہ بتا ئیی کہ کیا عورت پر جب کہ وہ محتلم ہو، غسل (فرض) ہے؟ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (ہاں) جب کہ وہ پانی یعنی منی کو اپنے کپڑے پر دیکھے، تو ام سلمہ نے اپنا منہ چھپالیا اور کہا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کیا عورت بھی محتلم ہوتی ہے؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں، تمہارا داہنا ہاتھ خاک آلود ہوجائے (اگر عورت کی منی خارج نہیں ہوتی) تو اس کا لڑکا اس کے مشابہ کیوں ہوتا ہے؟



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = علم کا بیان
باب = علم (کے حصول) میں شرمانے کا بیان
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  130

No comments:

Post a Comment