Sunday, October 3, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:164

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَائُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ رَأَی عُثْمَانَ دَعَا بِوَضُوئٍ فَأَفْرَغَ عَلَی يَدَيْهِ مِنْ إِنَائِهِ فَغَسَلَهُمَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَدْخَلَ يَمِينَهُ فِي الْوَضُوئِ ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَيَدَيْهِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ ثَلَاثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ غَسَلَ کُلَّ رِجْلٍ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ  نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا وَقَالَ مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ لَا يُحَدِّثُ فِيهِمَا نَفْسَهُ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

ابوالیمان، شعیب، زہری، عطاء بن یزید، حمران (عثمان بن عفان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام) نے عثمان بن عفان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کا پانی منگوایا، پھر اپنے ہاتھوں پر برتن سے (پانی) ڈالا اور ان دونوں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنا داہنا ہاتھ پانی میں ڈال دیا، اس سے پانی لے کر کلی کی اور ناک صاف کی، پھر اپنے منہ اور ہاتھوں کو کہینوں تک تین بار دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کر کے پیر کو تین مرتبہ دھویا، اس کے بعد کہا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے اسی وضو کے مثل کرتے دیکھا، آپ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی میرے اس وضو کے مثل وضو کرے اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھے، جس میں اپنے دل سے کوئی بات نہ کرے، تو اس کے اگلے گناہ بخش دئیے جائیں گے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = وضو کا بیان
باب = وضو میں کلی کرنے کا بیان۔
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  164

No comments:

Post a Comment