Sunday, October 3, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:173

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَجُلًا رَأَی کَلْبًا يَأْکُلُ الثَّرَی مِنْ الْعَطَشِ فَأَخَذَ الرَّجُلُ خُفَّهُ فَجَعَلَ يَغْرِفُ لَهُ بِهِ حَتَّی أَرْوَاهُ فَشَکَرَ اللَّهُ لَهُ فَأَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَتْ الْکِلَابُ تُقْبِلُ وَتُدْبِرُ فِي الْمَسْجِدِ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَکُونُوا يَرُشُّونَ شَيْئًا مِنْ ذَلِکَ

اسحاق، عبدالصمد، عبدالرحمن بن عبدﷲ بن دینا ر، ابوصلاح، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا پہلے زمانہ میں ایک شخص نے ایک کتے کو دیکھا کہ وہ پیاس کے سبب گیلی مٹی کھا رہا ہے، اس شخص نے موزہ لیا اور اس (کتے) کے لئے اس سے پانی بھرنے لگا، یہاں تک کہ اسے سیراب کردیا ﷲ تعالی نے اسے (اس کا) ثواب دیا اور اسے جنت میں داخل کردیا، احمد بن شبیب نہ کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بواسطہ یونس، ابن شہاب، حمزہ بن عبدﷲ ، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں کتے مسجد میں آجاتے تھے، تو صحا بہ اس کے سبب سے پانی نہ چھڑکتے تھے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = وضو کا بیان
باب = جب کتا برتن میں منہ ڈال کر پی لے
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  173

No comments:

Post a Comment