Sunday, October 3, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:174

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ ابْنِ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ کَلْبَکَ الْمُعَلَّمَ فَقَتَلَ فَکُلْ وَإِذَا أَکَلَ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنَّمَا أَمْسَکَ عَلَی نَفْسِهِ قُلْتُ أُرْسِلُ کَلْبِي فَأَجِدُ مَعَهُ کَلْبًا آخَرَ قَالَ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَی کَلْبِکَ وَلَمْ تُسَمِّ عَلَی کَلْبٍ آخَرَ

حفص بن عمر، شعبہ، ابن ابی السفر، شعبی، عدی بن حاتم رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے (کتے کے شکار کا مسئلہ) پوچھا، آپ نے فرمایا کہ جب تم اپنے سکھائے ہوئے کتے کو چھوڑ دو اور وہ شکار کرے، اس شکار کو تم کھا لو اور جب کہ وہ خود کھائے، تو نہ کھا ؤ، اس لئے کہ (وہ شکار) اس نے اپنے ہی لئے پکڑا ہے، میں نے کہا (کبھی ایسا ہوتا ہے) کہ میں اپنے کتے کو چھوڑتا ہوں اور شکار کے موقع پر جا کر اس کے ہمراہ دوسرے کتے کو پاتا ہوں، آپ نے فرمایا کہ (اس شکار کو نہ کھاؤ، اس لئے کہ تم نے بسم ﷲ اپنے کتے پر پڑھی تھی، دوسرے کتے پر تو نہیں پڑھی



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = وضو کا بیان
باب = جب کتا برتن میں منہ ڈال کر پی لے
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  174

No comments:

Post a Comment