Sunday, October 3, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:188

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ الْجَعْدِ قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ ذَهَبَتْ بِي خَالَتِي إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَ أُخْتِي وَقَعَ فَمَسَحَ رَأْسِي وَدَعَا لِي بِالْبَرَکَةِ ثُمَّ تَوَضَّأَ فَشَرِبْتُ مِنْ وَضُوئِهِ ثُمَّ قُمْتُ خَلْفَ ظَهْرِهِ فَنَظَرْتُ إِلَی خَاتَمِ النُّبُوَّةِ بَيْنَ کَتِفَيْهِ مِثْلَ زِرِّ الْحَجَلَةِ

عبدالرحمن بن یونس، حاتم بن اسماعیل، جعد، سائب بن یزید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے میری خالہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے گئیں، عرض کیا کہ یا رسول ﷲ یہ میری بہن کا لڑکا بیمار ہے، آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لئے برکت کی دعا کی، پھر آپ نے وضو فرمایا اور میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے وضو سے بچے ہوئے پانی کو پی لیا، اس کے بعد آپ کے پس پشت کھڑا ہو گیا، تو میں نے مہر نبوت کو دیکھ لیا، جو آپ کے دونوں شانوں کے درمیان مثل حجلہ یعنی چھپر کھٹ کے پردہ کی گھنڈی کی تھی



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = وضو کا بیان
باب = یہ باب ترجمۃ الباب سے خالی ہے۔
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  188

No comments:

Post a Comment