Sunday, October 3, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:190

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَی عَنْ أَبِيهِ قَالَ شَهِدْتُ عَمْرَو بْنَ أَبِي حَسَنٍ سَأَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ عَنْ وُضُوئِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا بِتَوْرٍ مِنْ مَائٍ فَتَوَضَّأَ لَهُمْ فَکَفَأَهُ عَلَی يَدَيْهِ فَغَسَلَهُمَا ثَلَاثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا بِثَلَاثِ غَرَفَاتٍ مِنْ مَائٍ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ فَأَقْبَلَ بِيَدَيْهِ وَأَدْبَرَ بِهِمَا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ     حَدَّثَنَا مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ وَقَالَ مَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً

سلیما ن بن حرب، وہیب، عمرو بن یحییٰ، یحییٰ، مروبن ابی حسن نے عبدﷲ بن زید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کی کیفیت پوچھی، تو انہوں نہ پانی کا ایک طشت منگوایا اور ان کے سمجھانے کے لئے وضو کیا، اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی بہایا، اور تین مرتبہ اس کو دھویا، پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈال دیا اور تین مرتبہ تین چلو پانی سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور ناک کو صاف کیا، پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈالا اور اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں تک دو دومرتبہ دھوئے، پھر اپنے ہاتھ سے جدید پانی لے کر سر کا مسح فرمایا، یعنی اپنے ہاتھوں کو سر پر رکھ کر پیچھے سے آگے لائے اور آگے سے پیچھے لے گئے، پھر برتن سے پانی لے کر اپنے دونوں پیر دھوئے (امام بخاری کہتے ہیں) ہم سے موسی نے اور ان سے وہیب نے حدیث بیان کی اور کہا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح فرمایا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = وضو کا بیان
باب = سر کا مسح ایک مرتبہ کرنے کا بیان
جلد نمبر  1
حدیث نمبر  190

No comments:

Post a Comment