Sunday, October 3, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:198

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وضو کا بیان
باب
طشت سے وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر
198
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِإِنَائٍ مِنْ مَائٍ فَأُتِيَ بِقَدَحٍ رَحْرَاحٍ فِيهِ شَيْئٌ مِنْ مَائٍ فَوَضَعَ أَصَابِعَهُ فِيهِ قَالَ أَنَسٌ فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَی الْمَائِ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ قَالَ أَنَسٌ فَحَزَرْتُ مَنْ تَوَضَّأَ مَا بَيْنَ السَّبْعِينَ إِلَی الثَّمَانِينَ
مسدد، حماد، ثابت، حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پانی کا ایک ظرف منگوایا، ایک بڑا پیالہ آپ کے سامنے لایا گیا، جس میں کچھ پانی تھا، آپ نے اپنی انگلیاں اس میں رکھ دیں، انس کہتے ہیں میں پانی کو دیکھ رہا تھا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے جوش مار رہا تھا، میں نے ان لوگوں کا، جنہوں نے اس پانی سے وضو کیا، اندازہ کیا، تو ستر اسی کے درمیان تھے-

No comments:

Post a Comment