Saturday, October 16, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:354


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
جبہ شامیہ میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
354
حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَالَ يَا مُغِيرَةُ خُذْ الْإِدَاوَةَ فَأَخَذْتُهَا فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی تَوَارَی عَنِّي فَقَضَی حَاجَتَهُ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَأْمِيَّةٌ فَذَهَبَ لِيُخْرِجَ يَدَهُ مِنْ کُمِّهَا فَضَاقَتْ فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ أَسْفَلِهَا فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ ثُمَّ صَلَّی
یحییٰ، ابومعاویہ، اعمش، مسلم، مسروق، مغیرہ بن شعبہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں تھا، آپ نے فرمایا کہ اے مغیرہ! پانی کا برتن اٹھادو، تو میں نے اٹھا دیا، پھر آپ چلے یہاں تک مجھ سے چھپ گئے اور آپ نے اپنی ضرورت رفع کی، (اس وقت) آپ کے (جسم) پر جبہ شامیہ تھا آپ اپنا ہاتھ اس کی آستین سے نکالنے لگے، تو وہ تنگ ہونے کی وجہ سے اوپر نہ چڑھا، لہذا آپ نے اپنے ہاتھ کو اس کے اندر سے نکالا، پھر میں نے آپ (کے اعضاء شریفہ) پر پانی ڈالا اور آپ نے نماز کے وضو کی طرح وضو فرمایا، اور آپ نے موزوں پر مسح کیا، پھر نماز پڑھی-

No comments:

Post a Comment