کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
بغیر چادر کے نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
361
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي الْمَوَالِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ مُلْتَحِفًا بِهِ وَرِدَاؤُهُ مَوْضُوعٌ فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْنَا يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ تُصَلِّي وَرِدَاؤُکَ مَوْضُوعٌ قَالَ نَعَمْ أَحْبَبْتُ أَنْ يَرَانِي الْجُهَّالُ مِثْلُکُمْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي کَذَا
عبدالعزیز بن عبدﷲ ، ابن ابی الموالی، محمدبن منکدر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں جابر بن عبدﷲ کے پاس گیا وہ ایک کپڑے میں التحاف کئے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے اور ان کی چادر رکھی ہوئی تھی، جب وہ فارغ ہوئے، تو ہم نے کہا کہ اے ابوعبدﷲ آپ نماز پڑھ لیتے ہیں اور آپ کی چادر (علیحدہ) رکھی رہتی ہے، انہوں نے کہا ہاں، میں نے چاہا کہ تمہارے جیسے جاہل مجھے دیکھیں، (سنو) میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح نماز پڑھتے دیکھا تھا-
No comments:
Post a Comment