Saturday, October 16, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:364


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
ایسے کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان، جس میں نقش ونگار ہوں اور ان پر نظر پڑے
حدیث نمبر
364
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ فَنَظَرَ إِلَی أَعْلَامِهَا نَظْرَةً فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ اذْهَبُوا بِخَمِيصَتِي هَذِهِ إِلَی أَبِي جَهْمٍ وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّةِ أَبِي جَهْمٍ فَإِنَّهَا أَلْهَتْنِي آنِفًا عَنْ صَلَاتِي وَقَالَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُنْتُ أَنْظُرُ إِلَی عَلَمِهَا وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ فَأَخَافُ أَنْ تَفْتِنَنِي
احمد بن یونس، ابراہیم بن سعید، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسی چادر میں نماز پڑھی، جس میں نقش تھے، آپ کی نظر اس کے نقوش پر پڑی تو آپ جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا کہ میری اس چادر کو ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور مجھے ابوجہم کی انبجانیتہ چادر لا دو، کیو نکہ اس خمیصہ چادر نے ابھی مجھے میری نماز سے غافل کردیا اور (ہشام کی روایت میں ہے کہ) رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نماز میں اس کے نقش پر نظر کرتا رہا، لہذا مجھے یہ خوف ہونے لگا کہ کہیں یہ مجھے فتنہ میں نہ ڈال دے، (ابنجابیہ اس قسم کی چادر کو کہتے ہیں) -

No comments:

Post a Comment