کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
اگر کسی کپڑے میں صلیب یا دیگر تصاویربنی ہوں اس میں نماز پڑھے تو کیا نماز اس کی فاسد ہو جائے گی؟
حدیث نمبر
365
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ کَانَ قِرَامٌ لِعَائِشَةَ سَتَرَتْ بِهِ جَانِبَ بَيْتِهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمِيطِي عَنَّا قِرَامَکِ هَذَا فَإِنَّهُ لَا تَزَالُ تَصَاوِيرُهُ تَعْرِضُ فِي صَلَاتِي
ابو معمر، عبدﷲ بن عمر و، عبدالوارث، عبدالعزیز بن صہیب، انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ کے پاس ایک پردہ تھا، اسے انہوں نے اپنے گھر کے ایک گوشے میں ڈال لیا تھا، تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارے سامنے سے اپنا یہ پردہ ہٹا دو اس لئے کہ اس کی تصویریں مسلسل میرے سامنے آتی رہتی ہیں-
No comments:
Post a Comment