Saturday, October 16, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:369


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
چھتوں پر اور منبر اور لکڑیوں پر نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
369
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَقَطَ عَنْ فَرَسِهِ فَجُحِشَتْ سَاقُهُ أَوْ کَتِفُهُ وَآلَی مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا فَجَلَسَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ دَرَجَتُهَا مِنْ جُذُوعٍ فَأَتَاهُ أَصْحَابُهُ يَعُودُونَهُ فَصَلَّی بِهِمْ جَالِسًا وَهُمْ قِيَامٌ فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِنْ صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَنَزَلَ لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّکَ آلَيْتَ شَهْرًا فَقَالَ إِنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ
محمد بن عبدالرحیم، یزید بن ہارون، حمید طویل، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم (ایک مرتبہ) اپنے گھوڑے سے گر پڑے، تو آپ کی پنڈلی یا آپ کا شانہ چھل گیا، اور (اسی زمانہ میں) آپ نے اپنی بیبیوں سے ایک مہینہ کا ایلاء کرلیا تھا، چناچہ آپ اپنے ایک بالاخانہ میں بیٹھ گئے، جس کا زینہ کھجوروں کی شاخوں کا تھا، پس آپ کے اصحاب آپ کی عیادت کیلئے آپ کے پاس آئے، آپ نے بیٹھے بیٹھے، انہیں نماز پڑھائی اور وہ کھڑے ہوتے تھے، جب آپ نے سلام پھیرا، تو فرمایا کہ امام اسی لئے بنایا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے، لہذا جب وہ تکبیر کہے، تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ رکوع کرے، تو تم بھی تو رکوع کرو اور جب وہ سجدہ کرے، تو تم بھی سجدہ کرو اور کھڑے ہو کر نماز پڑھے، تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اور آپ انتیسویں تاریخ کو اتر آئے، لوگوں نے کہا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم آپ نے ایک مہینہ کا ایلا فرمایا تھا، تو اپ نے فرمایا کہ (یہ) مہینہ انتیس دن کا ہے-

No comments:

Post a Comment