کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
مدینہ اور شام والوں کا قبلہ مشرق میں ہے نہ مغرب میں، بلکہ دوسری سمتوں میں ہے۔
حدیث نمبر
384
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَتَيْتُمْ الْغَائِطَ فَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلَا تَسْتَدْبِرُوهَا وَلَکِنْ شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا قَالَ أَبُو أَيُّوبَ فَقَدِمْنَا الشَّأْمَ فَوَجَدْنَا مَرَاحِيضَ بُنِيَتْ قِبَلَ الْقِبْلَةِ فَنَنْحَرِفُ وَنَسْتَغْفِرُ اللَّهَ تَعَالَی وَعَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَائٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أَيُّوبَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
علی بن عبدﷲ ، سفیا ن، زہری، عطابن یزید لیثی، ابوایوب انصاری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، جب بیت الخلاء میں آؤ، تو قبلہ کی طرف منہ نہ کرو اور نہ اس کی طرف پشت کرو، بلکہ مشرق کی طرف منہ کرلو یا مغرب کی طرف، ابوایوب کہتے ہیں، جب ہم شام میں آئے تو ہم نے چندبیت الخلاء ایسے پائے، جو قبلہ کی طرف بنائے گئے تھے، تو ہم مجبورا حاجت ضروری کرنے جاتے تھے اور ﷲ بزرگ وبرتر سے استغفار کیا کرتے تھے-
No comments:
Post a Comment