Saturday, October 16, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:393


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
قبلہ کے متعلق جو منقول ہے اور جنہوں نے بھول کر غیر قبلہ کی طرف نماز پڑھنے والے کے لئے اعادہ ضروی خیال نہیں کیا
حدیث نمبر
393
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ خَمْسًا فَقَالُوا أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ وَمَا ذَاکَ قَالُوا صَلَّيْتَ خَمْسًا فَثَنَی رِجْلَيْهِ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ
مسدد، یحییٰ، شعبہ، حکم، ابراہیم، علقمہ، عبدﷲ (بن مسعود) رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے (ایک مرتبہ) ظہر میں پانچ رکعتیں پڑھیں، صحابہ نے عرض کیا کہ نماز میں (کچھ) زیادتی کردی گئی؟ آپ نے فرمایا وہ کیا؟ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ نے پانچ رکعتیں پڑھیں، عبدﷲ کہتے ہیں پس آپ نے پیر موڑ کر دو سجدے کئے-

No comments:

Post a Comment