Saturday, October 16, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:394


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
تھوک کا ہاتھ کے ذریعے مسجد سے صاف کردینے کا بیان
حدیث نمبر
394
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی نُخَامَةً فِي الْقِبْلَةِ فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَيْهِ حَتَّی رُئِيَ فِي وَجْهِهِ فَقَامَ فَحَکَّهُ بِيَدِهِ فَقَالَ إِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا قَامَ فِي صَلَاتِهِ فَإِنَّهُ يُنَاجِي رَبَّهُ أَوْ إِنَّ رَبَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَلَا يَبْزُقَنَّ أَحَدُکُمْ قِبَلَ قِبْلَتِهِ وَلَکِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمَيْهِ ثُمَّ أَخَذَ طَرَفَ رِدَائِهِ فَبَصَقَ فِيهِ ثُمَّ رَدَّ بَعْضَهُ عَلَی بَعْضٍ فَقَالَ أَوْ يَفْعَلُ هَکَذَا
قتیبہ، اسمعیل بن جعفر، حمید، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ کی جانب میں کچھ تھوک دیکھا، آپ کو ناگوار ہوا، یہاں تک کہ غصہ کا اثر آپ کے چہرے میں ظاہر ہو ا، چناچہ آپ کھڑے ہو گئے اور اس کو اپنے ہاتھ سے صاف کردیا، پھر فرمایا کہ تم میں سے کوئی جب اپنی نماز میں کھڑا ہوتا ہے، تو وہ اپنے پرودگار سے مناجات کرتا ہے، یا آپ نے یہ فرمایا کہ اس کا پرودگار اس کے اور قبلہ کے درمیان میں ہے لہذا اسے قبلہ کے سامنے نہ تھوکنا چاہئے، پھر آپ نے اپنی چادر کا کنارہ لیا اور اس میں تھوک کر اسے مل ڈالا اور فرمایا کہ یا اس طرح کرے-

No comments:

Post a Comment