کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
تھوک کا ہاتھ کے ذریعے مسجد سے صاف کردینے کا بیان
حدیث نمبر
395
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی بُصَاقًا فِي جِدَارِ الْقِبْلَةِ فَحَکَّهُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ يُصَلِّي فَلَا يَبْصُقُ قِبَلَ وَجْهِهِ فَإِنَّ اللَّهَ قِبَلَ وَجْهِهِ إِذَا صَلَّی
عبدﷲ بن یوسف، مالک، نافع، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے (ایک مرتبہ) قبلہ کی دیوار میں کچھ تھوک دیکھا، تو آپ نے اسے صاف کر کے لوگوں کی طرف منہ کیا اور فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے، تو وہ اپنے منہ کے سامنے نہ تھوکے، اس لئے کہ جب وہ نماز پڑھتا ہے، تو ﷲ سبحانہ اس کے سامنے ہوتا ہے-
No comments:
Post a Comment