کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
مسجد میں بلغم کے دفن کر دینے کا بیان
حدیث نمبر
403
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ إِلَی الصَّلَاةِ فَلَا يَبْصُقْ أَمَامَهُ فَإِنَّمَا يُنَاجِي اللَّهَ مَا دَامَ فِي مُصَلَّاهُ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ فَإِنَّ عَنْ يَمِينِهِ مَلَکًا وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ فَيَدْفِنُهَا
اسحق بن نصر، عبدالرزاق، معمر، ہمام، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز کے لئے کھڑا ہو تو وہ اپنے آگے نہ تھو کے کیونکہ وہ جب تک اپنے مصلی میں ہے ﷲ سے مناجات کر رہا ہے اور نہ اپنی دائیں جانب، اس لئے کہ اس کی دائیں جانب ایک فرشتہ ہے، بلکہ اپنی بائیں جانب یا اپنے پیر کے نیچے تھو ک لے پھر اسے دفن کر دے-
No comments:
Post a Comment