Sunday, October 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:404


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
جب تھوکنے پر مجبور ہو جائے تو اس کو اپنے کپڑے میں لے لینا چاہیے
حدیث نمبر
404
حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی نُخَامَةً فِي الْقِبْلَةِ فَحَکَّهَا بِيَدِهِ وَرُئِيَ مِنْهُ کَرَاهِيَةٌ أَوْ رُئِيَ کَرَاهِيَتُهُ لِذَلِکَ وَشِدَّتُهُ عَلَيْهِ وَقَالَ إِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا قَامَ فِي صَلَاتِهِ فَإِنَّمَا يُنَاجِي رَبَّهُ أَوْ رَبُّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قِبْلَتِهِ فَلَا يَبْزُقَنَّ فِي قِبْلَتِهِ وَلَکِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ ثُمَّ أَخَذَ طَرَفَ رِدَائِهِ فَبَزَقَ فِيهِ وَرَدَّ بَعْضَهُ عَلَی بَعْضٍ قَالَ أَوْ يَفْعَلُ هَکَذَا
مالک بن اسمعیل، زہیر، حمید، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ کی جانب میں کچھ بلغم دیکھا اس کو آپ نے اپنے ہاتھ سے صاف کردیا اور آپ کی ناگواری معلوم ہوئی (یا یہ کہ اس کے سبب سے آپ پر اس کی سختی معلوم ہوئی) اور آپ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز میں کھڑا ہوتا ہے، تو وہ اپنے پرودگار اس کے اور قبلہ کے درمیان میں ہوتا ہے، لہذا وہ اپنے قبلہ (کی جانب) نہ تھوکے، بلکہ اپنی بائیں جانب یا اپنے پیر کے نیچے، پھر آپ نے اپنی چادر کا کنارہ لیا اور اس میں تھوکا اور اس کو مل دیا اور فرمایا کہ یا اس طرح کرے-

No comments:

Post a Comment