Sunday, October 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:408


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
جس کو کھانے کی دعوت مسجد میں دی جائے اور جس شخص نے اسے قبول کرلیا
حدیث نمبر
408
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ سَمِعَ أَنَسًا قَالَ وَجَدْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ مَعَهُ نَاسٌ فَقُمْتُ فَقَالَ لِي آرْسَلَکَ أَبُو طَلْحَةَ قُلْتُ نَعَمْ فَقَالَ لِطَعَامٍ قُلْتُ نَعَمْ فَقَالَ لِمَنْ مَعَهُ قُومُوا فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقْتُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، اسحق بن عبدﷲ ، حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو مسجد میں پایا آپ کے ہمراہ کچھ لوگ اور بھی تھے، میں کھڑا ہو گیا، آپ نے مجھ سے فرمایا کہ تم کو ابوطلحہ نے بھیجا ہے؟ میں نے کہا ہاں آپ نے فرمایا، کیا کھانے کیلئے؟ میں نے عرض کیا ہاں، پھر آپ نے اپنے پاس والوں سے فرمایا کہ اٹھو اور آپ چلے اور میں آپ کے آگے چل دیا-

No comments:

Post a Comment