کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
کیا بنی فلاں کی مسجد (کہنا جائز ہے) یا نہیں؟
حدیث نمبر
407
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي أُضْمِرَتْ مِنْ الْحَفْيَائِ وَأَمَدُهَا ثَنِيَّةُ الْوَدَاعِ وَسَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضْمَرْ مِنْ الثَّنِيَّةِ إِلَی مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ کَانَ فِيمَنْ سَابَقَ بِهَا
عبدﷲ بن یوسف، مالک، نافع، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ان گھوڑوں کے درمیان میں جو سدھائے گئے تھے، (مقام) حفیاء سے گھوڑ دوڑ کرائی اور اس کی انتہا ثنیہ الوداع مقرر کی، اور جو گھوڑے سد ھائے ہوئے نہ تھے، ان کے درمیان میں ثنیہ اور نبی زریق کی مسجد تک گھوڑ دوڑ کرائی، اور عبدﷲ بن عمر بھی ان لوگوں میں تھے، جنہوں نے یہ گھوڑ دوڑ کی تھی-
No comments:
Post a Comment