کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
کسی کے گھر میں داخل ہو، تو جہاں چاہے، نماز پڑھ لے یا جہاں اس سے کہا جائے زیادہ چھان بین نہ کرے
حدیث نمبر
410
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ فِي مَنْزِلِهِ فَقَالَ أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ لَکَ مِنْ بَيْتِکَ قَالَ فَأَشَرْتُ لَهُ إِلَی مَکَانٍ فَکَبَّرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَفْنَا خَلْفَهُ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ
عبدﷲ بن مسلمہ، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، محمود بن الربیع، عتبان بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس کے مکان میں آئے اور فرمایا کہ تم اپنے گھر میں کس جگہ چاہتے ہو کہ میں تمہارے لئے نماز پڑھ دوں؟ کہتے ہیں کہ میں نے ایک مقام کی طرف اشارہ کر دیا نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہی اور ہم نے آپ کے پیچھے صف باندھی، پھر آپ نے دو رکعتیں پڑھیں-
No comments:
Post a Comment