کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
مسجد میں مردوں کے سونے کا بیان
حدیث نمبر
427
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ سَبْعِينَ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ مَا مِنْهُمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ رِدَائٌ إِمَّا إِزَارٌ وَإِمَّا کِسَائٌ قَدْ رَبَطُوا فِي أَعْنَاقِهِمْ فَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ نِصْفَ السَّاقَيْنِ وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ الْکَعْبَيْنِ فَيَجْمَعُهُ بِيَدِهِ کَرَاهِيَةَ أَنْ تُرَی عَوْرَتُهُ
یوسف بن عیسی، ابن فضیل، فضیل، ابوحازم، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے اصحاب صفہ میں سے ستر آدمیوں دیکھا، ان میں سے کسی پاس رداء نہ تھی، یا ازار تھی اور یا چادر جو اپنے گلے میں باندھ لیا کرتا، ان میں سے کوئی (چادر) آدھی پنڈلیوں تک پہنچتی تھی اور کوئی ان میں ٹخنوں تک پہنچ جاتی تھی اور وہ اسے اپنے ہاتھ سے پکڑے رہتا تھا، کہیں اس کی شرمگاہ ننگی نہ ہو جائے-
No comments:
Post a Comment