Sunday, October 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:432


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
مسجد کی تعمیر میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا بیان
حدیث نمبر
432
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُخْتَارٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ عِکْرِمَةَ قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ وَلِابْنِهِ عَلِيٍّ انْطَلِقَا إِلَی أَبِي سَعِيدٍ فَاسْمَعَا مِنْ حَدِيثِهِ فَانْطَلَقْنَا فَإِذَا هُوَ فِي حَائِطٍ يُصْلِحُهُ فَأَخَذَ رِدَائَهُ فَاحْتَبَی ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا حَتَّی أَتَی ذِکْرُ بِنَائِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ کُنَّا نَحْمِلُ لَبِنَةً لَبِنَةً وَعَمَّارٌ لَبِنَتَيْنِ لَبِنَتَيْنِ فَرَآهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَنْفُضُ التُّرَابَ عَنْهُ وَيَقُولُ وَيْحَ عَمَّارٍ تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ يَدْعُوهُمْ إِلَی الْجَنَّةِ وَيَدْعُونَهُ إِلَی النَّارِ قَالَ يَقُولُ عَمَّارٌ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الْفِتَنِ
مسدد، عبدالعزیز بن مختار، خالد بن حذاء، عکرمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک دن ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے اور اپنے بیٹے علی سے کہا کہ ابوسعید (خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ) کے پاس چلو اور ان کی حدیث سنو، چناچہ ہم چلے، تو وہ اپنے باغ میں کچھ اس کی درستی کر رہے تھے، جب ہم پہنچے، تو انہوں نے اپنی چادر اٹھا ئی اور اس کو اوڑھ کر ہم سے حدیث بیان کرنے لگے، جب مسجد نبوی کی تعمیر کے بیان پر آئے، تو کہنے لگے کہ ہم ایک ایک اینٹ اٹھاتے تھے، اور عمار دو دو اٹھا تے تھے، تو انہیں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا، پس آپ ان (کے جسم) سے مٹی جھا ڑنے لگے اور یہ فرماتے جاتے تھے کہ عمار پر مصیبت آئے گی، انہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا، یہ ان کو جنت کی طرف بلاتے ہوں گے اور وہ ان کو دوزخ کی طرف بلائیں گے، ابوسعید کہتے ہیں کہ عمار کہا کرتے تھے أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الْفِتَنِ-

No comments:

Post a Comment