Sunday, October 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:435


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
جو شخص مسجد بنائے اس کا بیان
حدیث نمبر
435
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ  قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ بُکَيْرًا حَدَّثَهُ أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ الْخَوْلَانِيَّ أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَقُولُ عِنْدَ قَوْلِ النَّاسِ فِيهِ حِينَ بَنَی مَسْجِدَ الرَّسُولِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّکُمْ أَکْثَرْتُمْ وَإِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ بَنَی مَسْجِدًا قَالَ بُکَيْرٌ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ يَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ بَنَی اللَّهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ
یحییٰ بن سلیمان، ابن وہب، عمر و، بکیر، عاصم بن عمر وبن قتادہ، عبیدﷲ خولانی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ (کے مسجد تعمیر کرنے) میں لوگوں نے گفتگو شروع کی، تو حضرت عثمان نے فرمایا تم لوگ میرے حق میں بہت کچھ کہہ رہے ہو، لیکن میں نے حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص ﷲ کی رضامندی کیلئے مسجد تعمیر کرے، ﷲ تعالی اس کے عوض میں اسی طرح کا ایک مکان جنت میں تیار کرا دیتا ہے، بکیر (اس حدیث کے راوی) کہتے ہیں کہ یہ الفاظ ﷲ کی رضامند ی کے لئے میرے خیال میں عاصم نے نقل کئے تھے، (جس میں مجھے کچھ شبہ سا ہوگیا ہے) -

No comments:

Post a Comment