کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
مسجد میں جھاڑو دینا اور چیتھڑوں اور کوڑےاور لکڑیوں کے چن لینے کا بیان
حدیث نمبر
442
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا أَسْوَدَ أَوْ امْرَأَةً سَوْدَائَ کَانَ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ فَسَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ فَقَالُوا مَاتَ قَالَ أَفَلَا کُنْتُمْ آذَنْتُمُونِي بِهِ دُلُّونِي عَلَی قَبْرِهِ أَوْ قَالَ قَبْرِهَا فَأَتَی قَبْرَهَا فَصَلَّی عَلَيْهَا
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ثابت، ابورافع، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک حبشی مرد یا حبشی عورت مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی، جب وہ مرگئی تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی بابت پوچھا، لوگوں کہا کہ وہ مرگئی، آپ نے فرمایا کہ تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی، (اچھا اب) مجھے اس کی قبر بتا دو، چناچہ لوگوں نے بتائی، پھر آپ نے اس (قبر) پر نماز پڑھی-
No comments:
Post a Comment