کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نمازوں کےاوقات اور انکی فضیلت کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ خدا کی طرف رجوع کرو اور اس سے ڈرتے رہو اور نماز قائم کرو اور مشرکین میں سے نہ ہوجانا۔
حدیث نمبر
496
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ هُوَ ابْنُ عَبَّادٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا إِنَّا مِنْ هَذَا الْحَيِّ مِنْ رَبِيعَةَ وَلَسْنَا نَصِلُ إِلَيْکَ إِلَّا فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ فَمُرْنَا بِشَيْئٍ نَأْخُذْهُ عَنْکَ وَنَدْعُو إِلَيْهِ مَنْ وَرَائَنَا فَقَالَ آمُرُکُمْ بِأَرْبَعٍ وَأَنْهَاکُمْ عَنْ أَرْبَعٍ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ ثُمَّ فَسَّرَهَا لَهُمْ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ وَإِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَائُ الزَّکَاةِ وَأَنْ تُؤَدُّوا إِلَيَّ خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ وَأَنْهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُقَيَّرِ وَالنَّقِيرِ
قتیبہ بن سعید، عباد بن عباد، ابوجمرہ، ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ عبدالقیس کا وفد رسول ﷲ کی خدمت میں حاضر ہوا ان لوگوں نے کہا کہ ہم قبیلہ ربیعہ کی ایک شاخ ہیں اور ہم آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے صرف حرم کے مہینے مل سکتے ہیں، اس لئے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہمیں ایسی بات بتائیی جس پر ہم عمل کریں اور اپنے پیچھے رہنے والوں کو اس کی طرف بلائیں، تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں چار باتوں کا حکم دیتا ہوں اور چارباتوں سے منع کرتا ہوں ﷲ تعالی پر ایمان لانا اور اس کی تفسیر بیان کی، کہ اس بات کی گواہی دینا کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں ﷲ کارسول ہوں اور نماز کا قائم کرنا اور زکوٰۃ کا دینا اور مال غنیمت کا پانچواں حصہ دینا اور میں تمہیں دباء حنتم مقیر اور نقیر کے استعمال سے روکتاہوں- (کدو اور کجھور کے تنہ کو کھود کر شراب نوشی کے کام لاتے تھے اور اس کے استعمال سے اس لئے ممانعت کی گئی کہ اس کی حرمت دلوں میں راسخ ہوجائے، دباء حنتم مقیر اور نقیر ان ہی برتنوں کے نام تھے)
No comments:
Post a Comment