کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نمازوں کےاوقات اور انکی فضیلت کا بیان
باب
نماز گناہوں کا کفارہ ہے
حدیث نمبر
499
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا أَصَابَ مِنْ امْرَأَةٍ قُبْلَةً فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَقِمْ الصَّلَاةَ طَرَفَيْ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنْ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلِي هَذَا قَالَ لِجَمِيعِ أُمَّتِي کُلِّهِمْ
قتیبہ، یزید بن زریع، سلیمان تیمیی، ابوعثمان نہدی، ابن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کسی (اجنبی) عورت کا بوسہ لے لیا اس کے بعد وہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور آپ سے بیان کیا، تو ﷲ بزرگ وبرتر نے نازل فرمایا کہ نماز کو دن کے دونوں سروں میں اور کچھ رات گئے قائم کرو، بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹادیتی ہیں، وہ شخص بولا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کیا یہ میرے لئے ہی ہے؟، آپ نے فرمایا میری تمام امت کے لئے ہے-
No comments:
Post a Comment