کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
نیک کام میں ہر قدم پر ثواب ملنے کا بیان
حدیث نمبر
622
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا بَنِي سَلِمَةَ أَلَا تَحْتَسِبُونَ آثَارَکُمْ وَقَالَ مُجَاهِدٌ فِي قَوْلِهِ وَنَکْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ قَالَ خُطَاهُمْ وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ حَدَّثَنِي أَنَسٌ أَنَّ بَنِي سَلِمَةَ أَرَادُوا أَنْ يَتَحَوَّلُوا عَنْ مَنَازِلِهِمْ فَيَنْزِلُوا قَرِيبًا مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَکَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعْرُوا الْمَدِينَةَ فَقَالَ أَلَا تَحْتَسِبُونَ آثَارَکُمْ قَالَ مُجَاهِدٌ خُطَاهُمْ آثَارُهُمْ أَنْ يُمْشَی فِي الْأَرْضِ بِأَرْجُلِهِمْ
محمد بن عبدﷲ بن حوشب، عبدالوہاب، حمید، انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انبی سلمہ کیا تم اپنے قدموں سے چل کر مسجد آنے میں ثواب نہیں سمجھتے اور ابن ابی مریم نے بواسطہ یحیی کے انس سے اتنی روایت اور زیادہ کی ہے کہ بن سلمہ نے چاہا کہ اپنے مکانوں سے اٹھ کر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے قریب کہیں قیام کریں تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات کو برا سمجھا کہ مدینہ کو ویراں کر دیں پس آپ نے فرمایا کہ کیا تم اپنے قدموں سے چل کر آنے میں ثواب نہیں سمجھتے؟ اور مجاہد نے کہا ہے کہ خطا ہم کے معنی زمین میں اپنے پیروں سے چلنے کے نشانات-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment