کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو لوگوں کو صرف اس لئے نماز پڑھائے کہ انہیں رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز ان کی سنت سکھائے۔
حدیث نمبر
642
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ جَائَنَا مَالِکُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ فِي مَسْجِدِنَا هَذَا فَقَالَ إِنِّي لَأُصَلِّي بِکُمْ وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ أُصَلِّي کَيْفَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَقُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ کَيْفَ کَانَ يُصَلِّي قَالَ مِثْلَ شَيْخِنَا هَذَا قَالَ وَکَانَ الشَّيْخُ يَجْلِسُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السُّجُودِ قَبْلَ أَنْ يَنْهَضَ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی
موسی ابن اسمعیل، ذہیب، ایوب، ابوقلابہ روایت کرتے ہیں کہ ہمارے پاس مالک بن حویرث ہماری اسی مسجد میں آئے اور انہوں نے کہا کہ میں تمہارے سامنے نماز پڑھتا ہوں میرا مقصود نماز پڑھنا نہیں ہے بلکہ جس طرح میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا ہے اسی طرح تمہارے دکھانے کو پڑھتا ہوں ایوب کہتے ہیں کہ میں نے ابوقلابہ سے کہا کہ وہ کس طرح نماز پڑھتے تھے وہ بولے کہ ہمارے اس شیخ کی مثل اور شیخ کی عادت تھی کہ پہلی رکعت میں جب سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے تھے تو کھڑے ہونے سے پہلے بیٹھ جاتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment