Saturday, November 6, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:692


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
اگر امام اور لوگوں کے درمیان کوئی دیوار یا سترہ ہو
حدیث نمبر
692
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ فِي حُجْرَتِهِ وَجِدَارُ الْحُجْرَةِ قَصِيرٌ فَرَأَی النَّاسُ شَخْصَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ أُنَاسٌ يُصَلُّونَ بِصَلَاتِهِ فَأَصْبَحُوا فَتَحَدَّثُوا بِذَلِکَ فَقَامَ اللَّيْلَةَ الثَّانِيَةَ فَقَامَ مَعَهُ أُنَاسٌ يُصَلُّونَ بِصَلَاتِهِ صَنَعُوا ذَلِکَ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا حَتَّی إِذَا کَانَ بَعْدَ ذَلِکَ جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَخْرُجْ فَلَمَّا أَصْبَحَ ذَکَرَ ذَلِکَ النَّاسُ فَقَالَ إِنِّي خَشِيتُ أَنْ تُکْتَبَ عَلَيْکُمْ صَلَاةُ اللَّيْلِ
محمد بن سلام، عبدہ، یحیی بن سعید انصاری، عمرہ، حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ رسول للہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نماز شب اپنے حجرے میں پڑھا کرتے تھے اور حجرے کی دیوار چھوٹی تھی تو لوگوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا جسم دیکھ لیا اور کچھ لوگ آپ کی نماز کی اقتدا کرنے کھڑے ہو گئے جب صبح ہوئی تو انہوں نہ اس کا چرچا کیا پھر دوسری رات کو آپ کھڑے ہو گئے دو رات یا تین رات لوگوں نے یہی کیا یہاں تک کہ جب اس کے بعد رات ہوئے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے رہے اور نماز نہیں پڑھی صبح کو لوگوں نے اس کا ذکر کیا آپ نے فرمایا مجھے خوف ہو گیا کہ اس التزام کی وجہ سے کہیں نماز شب تم پر فرض نہ کردی جائے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment