Saturday, November 13, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:751


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
جب سجدوں سے فارغ ہو کر کھڑا ہو تو اس وقت تکبیر کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر
751
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ يُکَبِّرُ حِينَ يَقُومُ ثُمَّ يُکَبِّرُ حِينَ يَرْکَعُ ثُمَّ يَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ حِينَ يَرْفَعُ صُلْبَهُ مِنْ الرَّکْعَةِ ثُمَّ يَقُولُ وَهُوَ قَائِمٌ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ عَنْ اللَّيْثِ وَلَکَ الْحَمْدُ ثُمَّ يُکَبِّرُ حِينَ يَهْوِي ثُمَّ يُکَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ ثُمَّ يُکَبِّرُ حِينَ يَسْجُدُ ثُمَّ يُکَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ ثُمَّ يَفْعَلُ ذَلِکَ فِي الصَّلَاةِ کُلِّهَا حَتَّی يَقْضِيَهَا وَيُکَبِّرُ حِينَ يَقُومُ مِنْ الثِّنْتَيْنِ بَعْدَ الْجُلُوسِ وقال عبد الله بن صالح عن الليث ولک الحمد
یحییٰ ابن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا، کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تھے، تو جس وقت کھڑے ہوتے تکبیر کہتے تھے پھر جس وقت رکوع کرتے تھے تکبیر کہتے تھے، پھر رکوع سے اپنی پیٹھ اٹھاتے، تو (سمع ﷲ لمن حمدہ) کہتے تھے پھر کھڑے ہو نے کی حالت میں (ربنا لک الحمد) کہتے تھے پھر جب (سجدہ کے لئے) جھکنے لگتے تکبیر کہتے تھے، پھر جب اپنا سر (سجدے سے) اٹھا تے، تکبیر کہتے تھے پھر جب سجدہ کرتے تھے تکبیر کہتے تھے، پھر جب اپنا سر (سجدے سے) اٹھا تے تکبیر کہتے تھے وہ پوری نماز میں اسی طرح کر کے اس کو ختم کردیتے اور جب وہ رکعتوں سے بیٹھ کر اٹھتے تھے (تب بھی) تکبیر کہتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment