Saturday, November 13, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:766


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
جب سجدہ کرے تو تکبیر کہتا ہوا جھکے۔
حدیث نمبر
766
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ غَيْرَ مَرَّةٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ سَقَطَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ فَرَسٍ وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ مِنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ نَعُودُهُ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّی بِنَا قَاعِدًا وَقَعَدْنَا وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً صَلَّيْنَا قُعُودًا فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاةَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا قَالَ سُفْيَانُ کَذَا جَائَ بِهِ مَعْمَرٌ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ لَقَدْ حَفِظَ الخ
علی بن عبد ﷲ ، سفیان زہری روایت کرتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ (ایک مرتبہ) رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم گھوڑے سے گڑ پڑے (اور سفیان اس روایت کو کبھی یوں بیان کرنے تھے) کہ گھوڑے سے گر پڑے اور آپ کی خدمت میں عیادت کے لئے حاضر ہوئے اتنے میں نماز کا وقت آگیا، تو آپ نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم بیٹھ گئے اور سفیان نے ایک مرتبہ یہ کہا کہ ہم نے بیٹھ کر نماز پڑھی جب آپ نماز پڑھ چکے تا فرمایا کہ امام اسی لئے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے لہٰذا جھ وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرواور جب وہ (سر) اٹھا ئے تو تم (سر) اٹھاؤ اور جب وہ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہے تو رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہو اور جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment