Saturday, November 13, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:786


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
دونوں سجدوں سے اٹھتے وقت تکبیر کہے۔
حدیث نمبر
786
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ صَلَّيْتُ أَنَا وَعِمْرَانُ صَلَاةً خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَکَانَ إِذَا سَجَدَ کَبَّرَ وَإِذَا رَفَعَ کَبَّرَ وَإِذَا نَهَضَ مِنْ الرَّکْعَتَيْنِ کَبَّرَ فَلَمَّا سَلَّمَ أَخَذَ عِمْرَانُ بِيَدِي فَقَالَ لَقَدْ صَلَّی بِنَا هَذَا صَلَاةَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ لَقَدْ ذَکَّرَنِي هَذَا صَلَاةَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، غیلان بن جریر، مطرف روایت کرتے ہیں کہ میں اور عمران رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن حصین نے علی بن ابی طالب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پیچھے ایک مرتبہ نماز پڑھی تو ہم نے ان کو دیکھا کہ جب وہ سجدہ کرتے تھے، تکبیر کہتے تھے، اور جب دو رکعتوں سے اٹھتے تھے، تکبیر کہتے تھے، سلام پھیرنے کے بعد عمران رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ اس شخص نے ہمیں محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نماز یاد دلا دی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment