کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
تشہد کیلئے بیٹھنے کا طریقہ۔
حدیث نمبر
787
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ کَانَ يَرَی عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَتَرَبَّعُ فِي الصَّلَاةِ إِذَا جَلَسَ فَفَعَلْتُهُ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ حَدِيثُ السِّنِّ فَنَهَانِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَقَالَ إِنَّمَا سُنَّةُ الصَّلَاةِ أَنْ تَنْصِبَ رِجْلَکَ الْيُمْنَی وَتَثْنِيَ الْيُسْرَی فَقُلْتُ إِنَّکَ تَفْعَلُ ذَلِکَ فَقَالَ إِنَّ رِجْلَيَّ لَا تَحْمِلَانِي
عبد ﷲ بن مسلمہ، مالک، عبدالرحمن بن قاسم، عبد ﷲ بن عبد ﷲ ، عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے بیٹے عبد ﷲ کہتے ہیں کہ وہ عبد ﷲ بن عمر کو دیکھتے تھے کہ جب وہ نماز میں بیٹھتے تھے، تو چار زانو بیٹھتے تھے، لہٰذا میں نے بھی ایسا ہی کیا، اور میں اس زمانے میں کمسن تھا، تو مجھے عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے منع کیا اور کہا کہ نماز کا طریقہ تو یہی ہے جو کہ تم اپنا داہنا پیر کھڑا کرلو، اور بایاں دوہرا کرلو میں نے کہا آپ جو ایسا کرتے ہیں؟ بولے کہ میرے پیر کمزور ہوگئے ہیں، میرا بار برداشت نہیں کرسکتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment