کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
نماز کے بعد ذکر کا بیان
حدیث نمبر
802
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ وَرَّادٍ کَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ أَمْلَی عَلَيَّ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فِي کِتَابٍ إِلَی مُعَاوِيَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ فِي دُبُرِ کُلِّ صَلَاةٍ مَکْتُوبَةٍ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ وَقَالَ شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ بِهَذَا وَعَنْ الْحَکَمِ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ عَنْ وَرَّادٍ بِهَذَا
محمد بن یوسف، سفیان، عبدالملک بن عمیر، وراد مغیرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے منشی روایت کرتے ہیں کہ مغیرہ بن شعبہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے ایک خط میں معاویہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو یہ لکھوایا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہر فرض نماز کے بعد یہ پڑھا کرتے تھے- یعنی کوئی معبود نہیں سوائے ﷲ تعالیٰ کے، ایک ہے کوئی اس کا شریک نہیں، اسی کی ہے بادشاہت، اور اسی کیلئے ہے تعریف، اور وہ ہربات پرقادر ہے، اے ﷲ جو کچھ تو دے، اس کو کئی روکنے والا نہیں، اور جو چیز تو روک لے اس کا کوئی دینے والا نہیں، اور کوشش والے کی کوشش تیرے سامنے کچھ فائدہ نہیں دیتی- اور شعبہ نے بھی عبدالملک سے ایسی ہی روایت کی ہے، اور حسن بصری نے کہا جدی کہتے ہیں مالداری کو، اور شعبہ نے اس حدیث میں حکم بن عقبہ سے انہوں نے قاسم بن مخیمرۃ سے انہوں وراد سے یہی روایت کیا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment