Wednesday, November 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:806


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اذان کا بیان
باب
امام کا سلام کے بعد اپنے مصلے پر ٹھہرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
806
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ هِنْدٍ بِنْتِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا سَلَّمَ يَمْکُثُ فِي مَکَانِهِ يَسِيرًا قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَنُرَی وَاللَّهُ أَعْلَمُ لِکَيْ يَنْفُذَ مَنْ يَنْصَرِفُ مِنْ النِّسَائِ وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ کَتَبَ إِلَيْهِ قَالَ حَدَّثَتْنِي هِنْدُ بِنْتُ الْحَارِثِ الْفِرَاسِيَّةُ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَتْ مِنْ صَوَاحِبَاتِهَا قَالَتْ کَانَ يُسَلِّمُ فَيَنْصَرِفُ النِّسَائُ فَيَدْخُلْنَ بُيُوتَهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَنْصَرِفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَتْنِي هِنْدُ الْفِرَاسِيَّةُ وَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَتْنِي هِنْدُ الْفِرَاسِيَّةُ وَقَالَ الزُّبَيْدِيُّ أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ أَنَّ هِنْدَ بِنْتَ الْحَارِثِ الْقُرَشِيَّةَ أَخْبَرَتْهُ وَکَانَتْ تَحْتَ مَعْبَدِ بْنِ الْمِقْدَادِ وَهُوَ حَلِيفُ بَنِي زُهْرَةَ وَکَانَتْ تَدْخُلُ عَلَی أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَتْنِي هِنْدُ الْقُرَشِيَّةُ وَقَالَ ابْنُ أَبِي عَتِيقٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ هِنْدٍ الْفِرَاسِيَّةِ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ امْرَأَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ حَدَّثَتْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ابو الید ہشام بن عبدالملک، ابراہیم بن سعد، زہری، ہند بنت حارث ام سلمی رضی ﷲ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سلام پھیرنے کے بعد تھوڑی دیر اپنی جگہ پر ٹھہر جاتے تھے، ابن شہاب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں و ﷲ اعلم (کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم) اس لئے ٹھہرجاتے تھے کہ جو عورتیں نماز سے فراغت پائیں وہ چلی جائیں، اور ابن ابی مریم کہتے ہیں کہ ہم کو نافع نے خبردی، نافع کہتے ہیں کہ مجھ سے جعفربن ربیعہ نے بیان کیا کہ مجھ کو ابن شہاب نے یہ لکھ بھیجا کہ مجھ سے ہندہ نے ام سلمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا زوجہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے (نقل کر کے) روایت کی، اور یہ ہندہ، ام سلمہ کے پاس بیٹھنے والیوں میں سے تھیں، وہ کہتی ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پھیر دیتے تھے تو (پہلے) عورتیں واپس ہوکر اپنے گھروں میں داخل ہو جاتی تھیں، اس سے پہلے کہ رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم واپس ہوں، اور ابن وہب نے بواسطہ یونس، زہری، ہند قرشیہ روایت کیا، زبیدی نے کہا کہ مجھ سے زہری نے بیان کیا کہ ان سے ہند بنت حارث قرشیہ نے بیان کی اور وہ بنی زہرہ کے حلیف معبد بن مقداد کی بیوی تھی، اور حصور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بیویوں کے پاس جایا کرتی تھی اور شعیب نے بواسطہ زہری، ہند قرشیہ روایت کیا اور لیث نے کہا کہ مجھ سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا اس سے ابن شہاب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اور ابن شہاب نے قریش کی ایک عورت سے اور اس عورت نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment