Wednesday, November 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:853


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جمعہ کا بیان
باب
بارش ہو رہی ہو تو جمعہ میں حاضر نہ ہونے کی اجازت (کا بیان)
حدیث نمبر
853
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ صَاحِبُ الزِّيَادِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ ابْنُ عَمِّ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لِمُؤَذِّنِهِ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ إِذَا قُلْتَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَلَا تَقُلْ حَيَّ عَلَی الصَّلَاةِ قُلْ صَلُّوا فِي بُيُوتِکُمْ فَکَأَنَّ النَّاسَ اسْتَنْکَرُوا قَالَ فَعَلَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي إِنَّ الْجُمْعَةَ عَزْمَةٌ وَإِنِّي کَرِهْتُ أَنْ أُحْرِجَکُمْ فَتَمْشُونَ فِي الطِّينِ وَالدَّحَضِ
مسدد، اسمعیل، عبدالحمید صاحب الزیادی، عبد ﷲ بن حارث (محمد بن سیرین کے چچاز بھائی) روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بارش کے دن میں اپنے موذن سے کہا جب تم اشہد ان محمد رسول ﷲ کہہ لو تو (اس کے بعد حی علی الصلوۃ نہ کہو بلکہ کہو- صلوا فی بیوتکم﴾، (اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو) لوگوں کو اس بات پر تعجب ہوا تو انہوں نے کہا کہ یہ اس شخص نے کیا ہے جو مجھ سے بہتر ہے، اور نماز جمعہ اگر چہ فرض ہے لیکن مجھے یہ پسند نہیں کہ تمہیں نکالوں تاکہ تم کیچڑ اور مٹی میں چلو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment