Wednesday, November 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:881


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جمعہ کا بیان
باب
خطبہ کی طرف کان لگانے کا بیان
حدیث نمبر
881
حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَغَرِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ وَقَفَتْ الْمَلَائِکَةُ عَلَی بَابِ الْمَسْجِدِ يَکْتُبُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ وَمَثَلُ الْمُهَجِّرِ کَمَثَلِ الَّذِي يُهْدِي بَدَنَةً ثُمَّ کَالَّذِي يُهْدِي بَقَرَةً ثُمَّ کَبْشًا ثُمَّ دَجَاجَةً ثُمَّ بَيْضَةً فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طَوَوْا صُحُفَهُمْ وَيَسْتَمِعُونَ الذِّکْرَ
آدم، ابن ابی ذیب، زہری، ابوعبد ﷲ الاغر، حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازے پرکھڑے ہو جاتے ہیں اور سب سے پہلے اور اس کے بعد آنے والوں کے نام لکھتے ہیں اور سویرے جانے والا اس شخص کی طرح ہے جواونٹ کی قربانی کرے پھراس شخص کی طرح گائے کی قربانی کرے اس کے بعد دنبہ پھر مرغی، پھر انڈا صدقہ کرنے والے کی طرح ہے جب امام خطبہ کے لئے جاتا ہے تو وہ اپنے دفتر لپیٹ لیتے ہیں اور خطبہ کی طرف کان لگاتے ہیں۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment