Wednesday, November 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:890


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جمعہ کا بیان
باب
اﷲ عزوجل کا فرمانا کہ جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور ﷲ تعالیٰ کا فضل تلاش کرو۔
حدیث نمبر
890
حَدَّثَنَي سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ کَانَتْ فِينَا امْرَأَةٌ تَجْعَلُ عَلَی أَرْبِعَائَ فِي مَزْرَعَةٍ لَهَا سِلْقًا فَکَانَتْ إِذَا کَانَ يَوْمُ جُمُعَةٍ تَنْزِعُ أُصُولَ السِّلْقِ فَتَجْعَلُهُ فِي قِدْرٍ ثُمَّ تَجْعَلُ عَلَيْهِ قَبْضَةً مِنْ شَعِيرٍ تَطْحَنُهَا فَتَکُونُ أُصُولُ السِّلْقِ عَرْقَهُ وَکُنَّا نَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ فَنُسَلِّمُ عَلَيْهَا فَتُقَرِّبُ ذَلِکَ الطَّعَامَ إِلَيْنَا فَنَلْعَقُهُ وَکُنَّا نَتَمَنَّی يَوْمَ الْجُمُعَةِ لِطَعَامِهَا ذَلِکَ
سعیدبن ابی مریم، ابوغسان، ابوحازم، سہل بن سعد ساعدی سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ ہم میں ایک عورت تھی جو اپنے کھیت میں نہر کے کنارے چقندر بویا کرتی ہیں، جب جمعہ کا دن آتا تو چقندر کی جڑوں کو اکھاڑتی اور اسے ہانڈی میں پکاتی، پھر جو کاٹا پیس کر اس ہانڈی میں ڈالتی، تو چقندر کی جڑیں گو اس کی بوٹیاں ہو جاتیں، اور ہم جمعہ کی نماز سے فارغ ہوتے تو اس کے پاس کر اسے سلام کرتے، وہ کھانا ہمارے پاس لا کر رکھ دیتی اور ہم اسے چاٹتے تھے، اور ہم لوگوں کو اس کے اس کھانے کے سبب سے جمعہ کے دن کی تمنا ہوتی تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment