Wednesday, November 17, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:896


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز خوف کا بیان
باب
نماز خوف میں ایک دوسرے کی نگرانی کرنے کا بیان
حدیث نمبر
896
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ فَکَبَّرَ وَکَبَّرُوا مَعَهُ وَرَکَعَ وَرَکَعَ نَاسٌ مِنْهُمْ مَعَهُ ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا مَعَهُ ثُمَّ قَامَ لِلثَّانِيَةِ فَقَامَ الَّذِينَ سَجَدُوا وَحَرَسُوا إِخْوَانَهُمْ وَأَتَتْ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَی فَرَکَعُوا وَسَجَدُوا مَعَهُ وَالنَّاسُ کُلُّهُمْ فِي صَلَاةٍ وَلَکِنْ يَحْرُسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا
حیوۃ بن شریح، محمد بن حرب، زبیدی، زہری، عبید ﷲ بن عتبہ، ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلعم کھڑے ہوئے اور لوگ بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوئے، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہی تو لوگوں نے بھی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تکبیر کہی، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا تو لوگوں نے بھی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رکوع کیا، پھر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ کیا تو لوگوں نے بھی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رکوع کیا، پھر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ کیا تو لوگوں نے بھی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا، پھر دوسری رکعت کیلئے کھڑے ہوئے تو جن لوگوں نے سجدہ کیا تھا، وہ کھڑے ہوئے اور اپنے بھائیوں کی نگرانی کی، اور ایک دوسری جماعت آئی جس نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رکوع اور سجدے کئے اور سب لوگ نماز ہی میں تھے، لیکن ایک دوسرے کی نگرانی کر رہے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment