کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز خوف کا بیان
باب
قلعوں پر چڑھائی اور دشمن کے مقابلہ کے وقت نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
897
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ جَعْفَرٍ الْبُخَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَکٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَائَ عُمَرُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فَجَعَلَ يَسُبُّ کُفَّارَ قُرَيْشٍ وَيَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا صَلَّيْتُ الْعَصْرَ حَتَّی کَادَتْ الشَّمْسُ أَنْ تَغِيبَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا وَاللَّهِ مَا صَلَّيْتُهَا بَعْدُ قَالَ فَنَزَلَ إِلَی بُطْحَانَ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّی الْعَصْرَ بَعْدَ مَا غَابَتْ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّی الْمَغْرِبَ بَعْدَهَا
یحییٰ، وکیع، علی بن مبارک، یحییٰ بن ابی کثیر، ابوسلمہ، جابر بن عبد ﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ غزوہ خندق کے دن آئے اور کفار قریش کو گالیاں دینے لگے اور کہنے لگے کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہم عصر کی نماز نہ پڑھ سکے، یہاں تک کہ آفتاب غروب کے قریب ہوگیا تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بخدا میں نے تو اب تک نماز نہیں پڑھی، پھر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بطحان میں اترے اور وضو کیا اور عصر کی نماز پڑھی، جب کہ آفتاب غروب ہو چکا تھا، پھر اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment