Thursday, November 18, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:901


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عیدین کا بیان
باب
عید کے دن ڈھالوں اور برچھیوں سے کھیلنے کا بیان
حدیث نمبر
901
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَسَدِيَّ حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي جَارِيَتَانِ تُغَنِّيَانِ بِغِنَائِ بُعَاثَ فَاضْطَجَعَ عَلَی الْفِرَاشِ وَحَوَّلَ وَجْهَهُ وَدَخَلَ أَبُو بَکْرٍ فَانْتَهَرَنِي وَقَالَ مِزْمَارَةُ الشَّيْطَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَالَ دَعْهُمَا فَلَمَّا غَفَلَ غَمَزْتُهُمَا فَخَرَجَتَا وَکَانَ يَوْمَ عِيدٍ يَلْعَبُ السُّودَانُ بِالدَّرَقِ وَالْحِرَابِ فَإِمَّا سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِمَّا قَالَ تَشْتَهِينَ تَنْظُرِينَ فَقُلْتُ نَعَمْ فَأَقَامَنِي وَرَائَهُ خَدِّي عَلَی خَدِّهِ وَهُوَ يَقُولُ دُونَکُمْ يَا بَنِي أَرْفِدَةَ حَتَّی إِذَا مَلِلْتُ قَالَ حَسْبُکِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَاذْهَبِي
احمد، ابن وہب، عمرو، محمد بن عبدالرحمن اسدی، عروہ بن زبیر حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میرے پاس نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور میرے پاس دو لڑکیاں جنگ بعاث کے متعلق گیت گارہی تھی، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بستر پر لیٹ گئے اور اپنا منہ پھیر لیا، حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ آئے تو مجھے ڈانٹا اور کہا کہ یہ شیطانی باجہ، اور وہ بھی نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں، تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ چھوڑ دو، جب وہ (ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ) دوسری طرف متوجہ ہوئے تو میں نے ان دونوں لونڈیوں کو اشارہ کیا (چلے جانے کا) تو وہ چلی گئیں، اور عید کے دن حبشی ڈھالوں اور برچھیوں سے کھلیتے تھے، تو میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے درخواست کی، یا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تو تماشہ دیکھنا چاہتی ہے؟ تو میں نے کہا ہاں! تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے کھڑا کیا- میرا رخسار آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دوش پر تھا، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے بنی ارفدہ! تماشہ دکھاؤ، یہاں تک کہ جب میں اکتا گئی تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "بس"؟ تو میں نے کہا جی ہاں! آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو چلی جاؤ-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment