Thursday, November 18, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:931


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عیدین کا بیان
باب
خطبہ عید میں امام اور لوگوں کے کلام کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
931
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ خَطَبَ فَأَمَرَ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ أَنْ يُعِيدَ ذَبْحَهُ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ جِيرَانٌ لِي إِمَّا قَالَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ وَإِمَّا قَالَ بِهِمْ فَقْرٌ وَإِنِّي ذَبَحْتُ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَعِنْدِي عَنَاقٌ لِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ فَرَخَّصَ لَهُ فِيهَا
حامد بن عمر، حماد بن زید، ایوب، محمد سے روایت کرتے ہیں کہ انس بن مالک نے فرمایا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عید الضحیٰ کے دن نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیا تو اس خطبہ میں آپ نے حکم دیا کہ جس نے نماز سے پہلے قربانی کی ہے وہ دوبارہ قربانی کرے، انصار میں سے ایک شخص کھڑاہوا اور عرض کیا کہ یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میرے پڑوسی ہیں اور وہ محتاج ہیں، یا تو بھم خصاصۃ یا بھم فقر کہا اور میں نے نماز سے پہلے ہی ذبح کر دیا ہے اور میرے پاس ایک سال کا جانور ہے جو گوشت کی دو بکریوں سے بہتر ہے، آپ نے اسے اس کی اجازت دے دی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment